اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اشیائے ضروریہ بدستور مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں

07 Sep 2023
07 Sep 2023

(لاہور نیوز) اشیائے ضروریہ بدستور مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں ۔ برائلر پھر مہنگا ہونے لگا ۔ فارمی انڈے بھی پہنچ سے باہر ہیں۔

مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف نہ مل سکا۔ پولٹری مصنوعات ، سبزیاں اور پھل غریب کی پہنچ سے دور ہیں۔ سستا ہوتا برائلر پھر مہنگا ہونے لگا۔ مرغی کا گوشت 4 روپے اضافے سے 534 روپے  فی کلو ہو گیا۔ فارمی انڈے 303 روپے فی درجن ہیں۔

سبزی اور پھل کی خریداری بھی آسان نہ رہی۔ اوپن مارکیٹ میں پیاز 120 ، ٹماٹر 150 ، لہسن 550 روپے فی کلو ہے۔ ادرک 1100 ، سبز مرچ 150، کھیرا 140 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ پھلوں میں سیب کالا کولو 350 ، آم  330 روپے فی کلو فروخت کیے جا رہے ہیں۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام شدید پریشان ہیں، کہتے ہیں مہنگائی نے جینا مشکل کر دیا ہے۔ کچھ بھی قوت خرید میں نہیں رہا۔

مارکیٹ میں گرانفروشی کا سلسلہ بھی نہ تھم سکا ۔ دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں جبکہ انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے