اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اسلام آباد ہائیکورٹ: پرویز الٰہی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست خارج

07 Sep 2023
07 Sep 2023

(ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے رہائی کے بعد پرویز الٰہی کی دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس میں آئی جی اسلام آباد، ڈی سی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایچ او تھانہ شالیمار اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا کہ پرویز الٰہی کو رہا نہیں کیا گیا؟ اس پر وکیل صفائی نے بتایا کہ پرویز الٰہی کو رہا کرنے کے بعد پولیس لائنز کے پاس سے گرفتار کیا گیا۔
اس پر عدالت نے کہا کہ پرویز الٰہی کو رہا نہ کرنے یا دوبارہ کسی اور کیس میں گرفتار کرنے میں فرق ہے، اس عدالت کا ایسا کوئی حکم نہیں کہ انہیں کسی اور کیس میں بھی گرفتار نہیں کیا جا سکتا، اگر اس عدالت کے حکم کے باوجود تھری ایم پی او میں رہا نہیں کیا گیا تو توہین عدالت بنے گی۔

پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا، اس پر عدالت نے کہا کہ پھر توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی، اس عدالت کا ایسا کوئی حکم نہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے، اگر کسی اور کیس میں گرفتار کیا گیا ہے تو وہ معاملہ متعلقہ ٹرائل کورٹ نے دیکھنا ہے۔

جسٹس طارق محمود نے کہا کہ پرویز الٰہی تو گاڑی میں آپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، جب انہیں رہا کر دیا گیا تو ہمارے آرڈر کی خلاف ورزی کیسے ہوئی؟ وکیل نے کہا کہ اس عدالت کے آرڈر کو فرسٹریٹ کرنے کیلئے دوبارہ گرفتار کیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ پرویز الٰہی کا متعلقہ کورٹ نے اب ریمانڈ بھی دے دیا ہے، اگر پرویز الٰہی کو رہا نہ کرتے تو عدالت سخت ایکشن لیتی۔

عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے