اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لگژری اشیا کی درآمد پر ٹیکس میں اضافہ کرنے پر غور شروع

06 Sep 2023
06 Sep 2023

(ویب ڈیسک) حکومت نے درآمدات کو قابو میں رکھنے کیلئے ایک بار پھر لگژری اشیا کی درآمد پر ٹیکس میں اضافہ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق درآمدات کی حوصلہ شکنی کیلئے مختلف تجاویز نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کو پیش کی گئی ہیں، واضح رہے کہ اگست کے مہینے میں درآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے حکومت ٹیرف میں اضافے پر غور کر رہی ہے۔

تاہم کسٹم حکام نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ لگژری امپورٹس کا حجم کم ہونے کی وجہ سے اس کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا، ماضی کا تجربہ یہ بتاتا ہے کہ جب درآمدات پر ٹیکسز میں اضافہ کیا گیا تو افغان بارڈر کے ذریعے سمگلنگ میں اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق اگست میں درآمدی بل 4.5 ارب ڈالر رہا، جو جولائی کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ڈیوٹی میں اضافے کی مخالفت کرتے ہوئے وزیرخزانہ کو بتایا ہے کہ ڈیوٹیز اپنے زیادہ سے زیاہ لیول پر پہنچ چکی ہیں، وزارت تجارت نے لگژری اشیاء پر سیلز ٹیکس میں 25 فیصد تک اضافہ کرنے کی تجویز دی تھی جس کی ایف بی آر نے مخالفت کی ہے، کیوں کہ عالمی ورلڈ ٹریڈ آگنائزیشن پہلے ہی غیرملکی مینوفیکچررز کی اشیاء پر ٹیکس میں اضافے کی مخالفت کرچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی وزیر خزانہ کو یہ تجویز دی گئی تھی کہ وہ بینکوں کو غیر روایتی انداز میں لگژری آئٹم کیلئے ایل سیز نہ کھولنے کی ہدایت کریں، اور صرف ویلیو ایڈیشن کیلئے درکار اشیاء کیلئے ہی ایل سیز کھولنے کا پابند کیا جائے۔

وزیر خزانہ نے سمگلنگ اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال کے بارے میں بھی گفتگو کی، وزارت خزانہ بیگیج، گفٹ اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس جیسی سکیموں کے ذریعے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کو روکنے پر بھی غور کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے