اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سینٹرل ایشیا کے ساتھ 50 بلین ڈالر کی تجارت کا سکوپ موجود ہے، نگران وفاقی وزیر تجارت

05 Sep 2023
05 Sep 2023

(لاہورنیوز) نگران وفاقی وزیر برائے تجارت، صنعت و پیداوار گوہر اعجاز نے کہا سینٹرل ایشیا کے ساتھ 50 بلین ڈالر کی تجارت کا سکوپ موجود ہے۔

نگران وفاقی وزیر برائے تجارت، صنعت و پیداوار گوہر اعجاز نے جمہوریہ ازبکستان کے یوم آزادی میں شرکت کی، گوہر اعجاز نے کہا سینٹرل ایشیا کے ساتھ 50 بلین ڈالر کی تجارت کا سکوپ موجود ہے، رواں سال کے اندر ازبکستان کے ساتھ 1 بلین ڈالر کی تجارت کے قابل ذکر حصول کا عہد ہے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے مزید کہا گزشتہ چار سالوں میں، پاکستان اور ازبکستان نے اپنے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو بحال کرنے میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے،دونوں ممالک  میں تجارت 20-2019 میں 27 ملین ڈالر سے رواں سال بڑھ کر 126.05 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

نگران وفاقی وزیر نے کہا زرعی ترقی کے لئے ازبکستان کے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے، ازبکستان کے عوام کو یوم آزادی کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ازبکستان کے سفیر نے وزیر گوہر اعجاز کے ویژن اور کوششوں کا خیرمقدم کیا، ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ازبکستان کے سفیر اور دیگر معززین کے ساتھ کیک بھی کاٹا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے