اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل سے تاجروں، معاشی ماہرین کی ملاقات

05 Sep 2023
05 Sep 2023

(لاہور نیوز) سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل سے سرمایہ کاری کے حوالے سے تاجر برادری اور معاشی ماہرین نے ملاقات کی۔

ایس آئی ایف سی نے کراچی میں سندھ کی تاجر برادری اور معاشی ماہرین کے ساتھ ایک جامع مباحثہ کا اہتمام کیا، ایس آئی ایف سی کی اعلیٰ سطح ٹیم نے کونسل کے حوالے سے مفصل تفصیلات فراہم کیں، اجلاس میں بتایا گیا پاکستان کے زرعی، لائیو سٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کیلئے بہترین صلاحیتیں موجود ہیں۔

اجلاس میں سرمایہ کاری کی فضاء کو بہتر بنانے کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کیلئے تمام پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا، اجلاس میں ایس آئی ایف سی ٹیم کے ساتھ سرمایہ کاری کے مواقعوں اور تجاویز کے حوالے سے بات کرنے کا موقع دیا گیا، بتایا گیا ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری لانے کیلئے سہولیات فراہم کرے گی۔

اجلاس میں ملک بھر کے سرمایہ کاروں اور معاشی ماہرین نے بھرپور شرکت کی، سرمایہ کاروں اور معاشی ماہرین نے ایس آئی ایف سی کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے حوالے سے سنگل ونڈو کی سہولت فراہم کرتی ہے جس کے حوالے سے سرمایہ کاری کے خواہش مند سرمایہ کار اسے ایک بہترین سہولت قرار دیتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے