اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بلال سعید کا رواں سال نیا البم ریلیز کرنے کا اعلان

05 Sep 2023
05 Sep 2023

(فہیم حیدر) پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال اپنا نیا البم ریلیز کریں گے۔

 پوری دنیا میں اپنی آواز سے لوگوں کے دلوں میں گھر کر جانے والے معروف گلوکار بلال سعید نے حال ہی میں دنیا نیوز کے مقبول شو "مذاق رات" میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔

شو کے دوران میزبان عمران اشرف کی طرف سے بلال سعید سے سوال کیا گیا کہ آپ کا نیا البم کب آرہا ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے نئے البم کا کام تقریباً 99 فیصد ہو چکا ہے جس کوجلد مکمل کر کے ریلیز کر دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ کافی عرصے سے میرا کوئی نیا البم ریلیز نہیں ہوا جس کی وجہ سے میرے مداح بھی مجھ سے خفا ہیں مگر جلد ان کی شکایات دور کر دوں گا۔

شو کے دوران بلال سعید نے اپنی خوبصورت آواز میں گانا گا کر بھی خوب سماں باندھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے