اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لکس اسٹائل ایوارڈز: نامزدگیوں میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کیوں شامل نہیں؟

05 Sep 2023
05 Sep 2023

(ویب ڈیسک) فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستانی سینما کی تاریخ کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم ہے۔

فلم میں فواد خان، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک اور ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا اور سارے کردار شائقین کی امیدوں پر پورا اترے ، یہی وجہ ہے فلم نے نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ریکارڈ بنائے ۔

تاہم گزشتہ دنوں پاکستان کے سب سے بڑے سمجھے جانے والے ایوارڈ شو لکس سٹائل ایوارڈز کی جانب سے 2023 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا تھا جس میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو نامزدگیوں میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔

لکس سٹائل ایوارڈز کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نامزدگیوں میں فلم پردے میں رہنے دو اور ٹِچ بٹن جیسی فلموں کو متعدد نامزدگیاں حاصل ہوئیں جب کہ تاریخ کی سب سے بڑی فلم وہاں نہیں تھی۔

اس حوالے سے اب فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ فلم ایوارڈز کے لیے زیر غور تھی لیکن ہماری ٹیم اس بات پر قائل نہیں ہورہی تھی کہ اپنی فلم کو لکس ایوارڈز میں جمع کرائیں اس کے لیے ان کے پاس ٹھوس وجوہات تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہوا کہ ایوارڈ کیٹیگری کی محدود رینج ہماری اقدار کے مطابق نہیں ہے، بہترین ہدایتکار اور بہترین رائٹر وغیرہ کا ایوارڈ کیٹیگری میں شامل نہ ہونا اور ایک بہترین پلے بیک گانے کو شامل کرنا ہمارے وژن سے مطابقت نہیں رکھتا ہے، لہٰذا، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس معاملے میں کوئی رعایت نہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے