اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے کو سنگین مالی بحران کا سامنا، 9 طیارے گراؤنڈ ہونے کا خدشہ

04 Sep 2023
04 Sep 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کےمالی حالات کے باعث بین الاقوامی اداروں کا پی آئی اے پر مبینہ عدم اعتماد کا اظہار، حکومت کی عدم توجہی کے باعث ایئرلائن کو اپنی تاریخ کے سنگین مالی بحران کا سامنا ہے۔

مالی بحران کے سبب لیز پر موجود 4 عدد بوئنگ 777 اور 5 عدد ایئربس 320 طیارے گراؤنڈ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا،پی آئی اے کی تنظیم نو منصوبے پر عدم عملدرآمد بھی بین الاقوامی اداروں کےعدم اعتماد کی وجہ ہے۔

منصوبے پر عملدرآمد نہ ہونے سے قومی ایئرلائن کو اپنی رقومات کی وصولی میں بھی دشواریوں کا سامنا ہے، قومی ایئر لائن پر بین الاقوامی ادائیگیوں کی مد میں 1 سو ملین ڈالرز واجب الادا ہیں، فوری ادائیگیوں میں جہازوں، انجنز کی لیزمنی، مختلف مد میں انٹرنیشنل واجبات، قرضوں پر سود کی ادائیگیاں بھِی شامل ہیں۔

ایئرلائن نے ایف بی آر کو بھی اربوں کی فوری ادائیگی کرنی ہے، بحران کے باعث پی آئی اے کا فلیٹ 20 جہازوں تک محدود ہو گیا، مسلسل مالی بحران سے پی آئی اے کا فلیٹ 14 جہازوں تک محدود ہو جائے کا بھی خدشہ ہے۔

بوئنگ کمپنی کے کمپونینٹ سپورٹ پروگرام اور ایئربس انڈسٹریز سپورٹ پیکیج بھی متاثر ہونے لگےہیں ، پی آئی اے کے 4 عدد 777 طیارے پرزے اور مینٹی ننس نہ ہونے کی وجہ سے گراؤنڈ ہو گئے، مرمتی سہولیات نہ ہونے کے باعث ایئر بس 320 کے 4 عدد طیارے بھی گراؤنڈ ہیں۔

فوری بین الاقوامی ادائیگیوں میں سعودی عرب کو ساڑھے 4 کروڑ ڈالرز کی ادائیگی شامل ہے، استنبول ایئرپورٹ کو 30 لاکھ ڈالر کی ادائیگی، لیز پر موجود جہازوں کے ڈھائی کروڑ ڈالر بھی شامل ہیں۔ایئرلائن کو جولائی 2020 میں یورپی اور برطانیہ پروازوں پر بندش سے تاحال 187 ارب کا نقصان ہو چکا ہے، پی آئی اے کا مجموعی طور پر خسارہ 112 ارب روپے سے تجاوز کر گیاہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے