اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بچپن سے ہی جلد شادی اور بچے پیدا کرنے کا شوق تھا: اقرا عزیز

04 Sep 2023
04 Sep 2023

(ویب ڈیسک) اداکارہ اقرا عزیز نے کہا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی شوق تھا کہ ان کی جلد شادی اور ان کے ہاں بچے پیدا ہوں۔

اقرا عزیز کا ایک نجی ٹی وی شو کو دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر اپنے خیالات ناظرین سے شیئر کیے۔

شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری عمر شوہر سے 11 سال کم ہے، مجھے بچپن سے ہی جلد شادی کرنے کا شوق تھا اور اسی طرح بچے پیدا کرنے کا بھی شوق تھا۔ انٹرویو کے دوران اداکارہ شوہر یاسر حسین کی تعریفیں کرتی بھی نظر آئیں۔

خود سے زائد العمر مرد سے شادی کے فوائد بارے بات کرتے ہوئے اقرا نے کہا کہ ایسے افراد ہر معاملے میں زیادہ تجربہ کار ہوتے ہیں، انہوں نے زندگی اور دنیا کو اچھی طرح سمجھ رکھا ہوتا ہے، اس لیے وہ متعدد مسائل میں رہنمائی کر سکتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں خود شوہر کے زائد العمر ہونے کی وجہ سے ان سے متعدد مشورے لیتی ہوں، جس کا مجھے فائدہ ہوتا ہے،  ہر لڑکی کو خود سے زائد العمر مرد سے شای کرنی چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے