اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس کی ادائیگی کا طریقہ کار آن لائن کر دیا

04 Sep 2023
04 Sep 2023

(لاہور نیوز) پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ٹیکس پیئرز کی آسانی کے پیش نظر بڑا قدم اٹھا لیا گیا۔

ٹیکس پیئرز کی سہولت کے پیش نظر ٹیکس کی ادائیگی کا طریقہ کار مینوئل سسٹم سے آن لائن کر دیا گیا۔ ترجمان پی آر اے کے مطابق ٹیکس پیئرز اپنے متعلقہ بنک میں موجود اکاونٹ کے ذریعے براہ راست ٹیکس کی ادائیگی کر سکیں گے۔ ٹیکس دہندگان متعلقہ بنک کی آن لائن اپلیکیشن کی مدد سے بھی ٹیکس کی ادائیگی کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔ ٹیکس پیئرز کو ٹیکس کی ادائیگی کے لئے نیشنل بنک یا بنک آف پنجاب میں جانا پڑتا تھا۔ ٹیکس کی ادائیگی آن لائن ہونے سے نیشنل بنک اور بنک آف پنجاب کے سٹاف کا لوڈ بھی کم ہو جائے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے سرکاری خزانے میں ٹیکس بروقت جمع کروانے کیلئے تمام پرائیویٹ بنکوں کو بااختیار بنا دیا گیا۔ ٹیکس پیئرز بنک آف پنجاب اور نیشنل بنک میں ٹیکس جمع کروانے کی بجائے اپنے متعلقہ کسی بھی نجی بنک میں جمع کروا سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے