اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماہم عامر کی اپنی آمدنی کے حوالے سے گردش خبروں کی تردید

04 Sep 2023
04 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ ماہم عامر نے اپنی آمدن سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تردید کر دی۔

حال ہی میں نجی چینل کے ٹاک شو میں ماہم عامر نے بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے دلچسپ گفتگو کی اور سوشل میڈیا پر ان کی آمدنی کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی تردید کی ہے۔

دوران شو ماہم عامر سے میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ نے کبھی اپنے بارے میں کوئی ایسی افواہ سنی ہے جس نے آپ کو چونکا دیا اور خواہش پیدا ہوئی کہ کاش یہ سچ ہوجائے۔

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ ماہم جب ڈرامہ سیٹ پر ہوتی ہیں تو یومیہ 6 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ باتیں محض یو ٹیوب پر ہی پھیلائی جاتی ہیں، تاہم اداکاروں کو اشتہارات میں کام کرنے پر اچھا معاوضہ مل جاتا ہے لیکن ڈرامے میں نہیں۔

ماہم عامر نے مزید کہا کہ یہ سچ نہیں ہے لیکن کاش یہ ایک دن سچ ہو جائے۔

خیال رہے کہ ماہم عامر پاکستانی ڈارمہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں، جو سینئر اداکارہ پروین اکبر کی بہو، اداکار و میزبان فیضان شیخ کی اہلیہ اور اداکارہ رابعہ کلثوم کی بھابھی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے