(ویب ڈیسک) تھانہ ہربنس پورہ میں سب انسپکٹر نے 500 روپے کا سگریٹ کا پیکٹ ’ مفت ’ نے دینے پر تین مقدمات درج کروادیے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے دکان مالک کے بھانجے اور ملازم پر 2 روز میں 3 مقدمات درج کرلیے، کینال بینک روڈ ہربنس پورہ میں سگریٹ پان کی دکان مالک خالد محمود کے ساتھ پیش آیا۔
دکاندار نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کے خلاف سی سی پی او آفس میں درخواست دے دی۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی انکوائری میں پولیس اہلکار قصوروار پائے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں سی سی پی او آفس میں مزید انکوائری کی جا رہی ہے۔
درخواست گزارنے بتایا کہ 26 اگست کو سب انسپکٹر عاصم 4 پولیس ملازمین کے ساتھ اس کی دکان پر آیا اور 500 روپے کا سگریٹ کا پیکٹ مانگا اور پیسوں کا تقاضہ کرنے پر ایس آئی عاصم طیش میں آگیا اور پولیس میرے بھانجے وہاب اور میرے ملازم رمضان کو گاڑی میں بٹھا کر لے گئی۔
پولیس نے میرے بھانجے کو چھوڑ کر میرے ملازم رمضان کے خلاف دکان پر کیمرے خراب ہونے کا مقدمہ درج کروا دیا، اگلے روز 27 اگست کو سب انسپکٹر عاصم اپنے ہمراہ سب انسپکٹر ضیغم کے ساتھ 8 باوردی پولیس ملازمین دکان پر آئے۔
درخواست گزار کے مطابق پولیس نے بند دکان کا ترپال کھول کر دکان میں موجود 300 سے زائد امپورٹڈ سگریٹ کی ڈبیاں جبکہ 140 کے قریب لوکل سگریٹ کی ڈبیاں نکالیں اور ساتھ لے گئے، سیگریٹ کی مالیت تقریبا 7 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔