اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماہرہ خان کو مشورہ دینے پر نور بخاری کو تنقید کا سامنا

03 Sep 2023
03 Sep 2023

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ماہرہ خان نےگزشتہ ہفتے اپنے ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ گزشتہ چھ سالوں میں انہوں نے کافی ذہنی دباؤ سہا جس کی وجہ سے وہ کافی عرصہ تک اینٹی ڈپریشن گولیاں لیتی رہی تھیں۔

ماہرہ خان کے اس بیان کے بعد سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اللہ کی جانب لوٹ آئیں اس سے ان کو کسی طرح کی اینٹی ڈپریشن گولیاں نہیں لینی پڑیں گی۔

نوربخاری کے ردعمل پرسوشل میڈیا صارفین کا ملا جُلا ردعمل سامنےآ رہا ہے۔ کئی صارفین نے انکے مشورے کو سراہا تو کئی نے انکو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈپریشن ایک بیماری ہے اوراسکا مکمل علاج ہی بہترین حل ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد نوربخاری نےانسٹاگرام پرایک سٹوری پوسٹ کی اورلکھا ’شفا بے شک اللہ کی جانب سے ہے،میں ماہرہ کے احساسات کو محسوس کر سکتی ہوں کیونکہ میں خود بھی ذہنی تناؤ کا شکار رہ چکی ہوں لیکن صرف اللہ ہی ہے جو کسی بھی بیماری میں شفا نصیب کرتا ہے‘۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے