اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سینیٹ قائمہ کمیٹی کی نیپرا کو بجلی مہنگی نہ کرنے کی ہدایت

02 Sep 2023
02 Sep 2023

(ویب ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے نیپرا کو بجلی مہنگی نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ نے400 یونٹ تک بجلی کے بل سے ٹیکسز ختم کرنے کی سفارش کر دی، اجلاس میں سینیٹر مشتاق نے کہا ہے کہ لوگ سول بغاوت کی طرف جا رہے ہیں، حکومت کو عوامی بے چینی اور اضطراب کا ادراک نہیں، نگران وزیراعظم کے بیانات عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں، کمیٹی نے آئی پی پیز کے مالکان کی تفصیلات طلب کر لی۔

کمیٹی نے قومی ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں پر بھی اعتراضات اٹھا دیئے، کمیٹی ارکان ڈٹ گئے کہ بجلی کی قیمت میں مزید ایک پیسہ نہیں بڑھنے دینگے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس چیئرمین رانا مقبول احمد کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی ارکان بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے معاملے پر نیپرا پر برس پڑے اور نیپرا کو بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کر دی، کمیٹی نے400 یونٹ تک کے بلوں سے تمام ٹیکسز ختم کرنے کی سفارش کردی۔

سینیٹر رخسانہ زبیری نے کہا کہ نیشنل ایوارڈ کا مطلب ہے کہ قوم ایوارڈ دے رہی ہے، اس میں سب سے بڑا ونر ایف اے ٹی ایف ہے، اگست 2022ء تک اعلان ہوا جبکہ اکتوبر نومبر کی اچیومنٹس بھی اس میں شامل کی گئیں۔

سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ ایسے لوگ بھی ہیں جن کو پہلے بھی ایوارڈ مل چکے ہیں ان کو دوبارہ ایوارڈ دیئے جارہے ہیں، سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ بٹگرام کے واقعہ کے مددگار نوجوانوں نے ایسا کام کیا کہ قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے