(ویب ڈیسک) نگران وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام ڈاکٹر عمر سیف نے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات10ارب ڈالر تک بڑھانے کا روڈ میپ پیش کردیا۔
آئی ٹی سی این ایشیا2023نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ٹیلی کام آپریٹرز کو انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کیلیے مراعات دیں گے، سپیکٹرم کی نیلامی کے عمل کو تیز کر کے موجودہ سپیکٹرم کو دگنا کیا جائے گا،پاکستان میں 300 میگا ہرٹز بینڈ وڈد سپیکٹرم فروخت کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ 3.5ارب ڈالر کے لگ بھگ ہیں لیکن ترسیلات پاکستان لانے میں مشکلات کی وجہ سے 2.6ارب ڈالر وطن آرہے ہیں، ایک لاکھ آئی ٹی گریجویٹس کو تربیت دیں گے، سافٹ ویئر ڈیولپرز تیار کرینگے۔
ڈاکٹر عمر سیف کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی انڈسٹری نے تجارتی توازن بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا،آئی ٹی سیکٹر سبسڈی نہیں مانگتا اسے صرف حکومتی سرپرستی اور بہتر پالیسی کی ضرورت ہے، زیادہ لوگ آئی ٹی ترسیلات کا بڑا حصہ اخراجات کیلیے باہر رکھتے ہیں۔