اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

قومی شاہراؤں پر جرمانے کی شرح میں اضافے کیلئے فوری اقدامات کا حکم

31 Aug 2023
31 Aug 2023

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ نے قومی شاہراؤں پر جرمانے کی شرح میں اضافے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔

نگران وفاقی وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ  نے موٹروے پولیس ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا، یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے اور خصوصی دعا کی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نگران وفاقی وزیر  نے درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور آپریشنل صلاحیت بہتر بنانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی، شاہد اشرف نے کہا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے بھر پور کوشش کروں گا، پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں کیلئے اینٹی ڈوزنگ ڈیوائس لازمی قرار دی جائے۔

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا ٹریلر کے سی، ای کیٹگری ڈرائیونگ لائسنس کی وجہ سے بیرون ملک میں روزگار کے مواقع بڑھ جائیں گے، قومی شاہراؤں پر جرمانوں کی شرح میں اضافے کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں، جرمانوں کی شرح میں اضافے کا آغاز ذاتی گاڑیوں سے کیا جائے۔

نگران وفاقی وزیر شاہد اشرف تارڑ  نے نئی پٹرولنگ گاڑیوں کی علامتی چابی آئی جی سلطان علی خواجہ کے حوالے کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے