اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

400 یونٹس والے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے پلان تیار

31 Aug 2023
31 Aug 2023

(لاہور نیوز) پاکستان نے مہنگی بجلی کے تناظر میں ملکی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک پلان شیئر کر دیا جس کے مطابق 400 یونٹس والے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے پلان تیار کیا گیا ہے۔

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ انہوں نے براہِ راست آئی ایم ایف حکام سے بات نہیں کی، پاکستان کی طرف سے ایک ٹیم نے عالمی ادارے کے حکام سے بات چیت کی ہے اور وہ آئی ایم ایف پروگرام کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے بلوں میں ریلیف پر آج جواب ملنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد 400 یونٹ والوں کو ریلیف ملے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بجلی بلوں میں ٹیکسیشن میں کمی کیلئے آئی ایم ایف ریلیف نہیں دے گا، بجلی بلوں کو اقساط میں وصول کرنے کیلئے آئی ایم ایف کی رضا مندی مل سکتی ہے، آئی ایم ایف نے رضامندی ظاہر کی تو 2 ماہ کیلئے معاہدہ ہو سکتا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اگست اور ستمبر کے بلوں کو اقساط میں لینے کیلئے وزارت خزانہ تحریری گارنٹی دے گی، آئی ایم ایف حکام کو نگران وزیر خزانہ نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کی درخواست بھی کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے