اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شکایات موصول ہونے پر پیمرا نے ڈراما 'حادثہ' پر پابندی عائد کر دی

30 Aug 2023
30 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عوام کی طرف سے شکایات ملنے پر نجی ٹی وی پر پیش کیے جانے والے ڈرامے 'حادثہ' کو نشر کرنے پر فوری پابندی عائد کر دی۔

پیمرا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ ادارے کو سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع سے ڈرامے کے مواد سے متعلق بہت شکایات موصول ہوئیں، جس کے بعد ڈرامے پر پابندی لگائی گئی۔

ڈرامہ پر پیمرا ایکٹ کے سیکشن 27 کے تحت فوری پابندی عائد کرتے ہوئے مذکورہ معاملہ ادارے کی کمیٹی کونسل آف کمپلینٹس کو بھجوا دیا گیا، کونسل آف کمپلینٹس پیمرا کے قوائد و ضوابط کے تحت ڈرامے کے حوالے سے مفصل فیصلہ کرے گی، تاہم تب تک ڈرامے کو نشر کرنے پر پابندی رہے گی۔

پیمرا  نے واضح کیا ہے کہ  حادثہ  کی کہانی پاکستانی معاشرے سے مطابقت نہیں رکھتی، اس لیے اس کے نشر ہونے پر فوری پابندی عائد کی گئی، اس سے قبل سوشل میڈیا صارفین سمیت عام افراد کی جانب سے بھی پیمرا سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ڈراما  حادثہ  پر پابندی عائد کی جائے، اس ڈرامہ کی ابھی 8 اقساط ہی نشر ہوئی تھیں۔

مذکورہ ڈرامے پر الزام ہے کہ اس کی کہانی تین سال قبل لاہور کے قریب موٹروے پر اغوا کے بعد گینگ ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون کے واقعے پر مبنی ہے، ڈرامے کی 4، 5 اور 6 اقساط میں حدیقہ کیانی کے موٹروے پر اغوا، ریپ اور پھر ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے مناظر دکھائے گئے تھے۔

 

 

اس ڈرامے میں موٹروے سے اغوا کے بعد گینگ ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون کا کردار حدیقہ کیانی نے ادا کیا ہے جب کہ ان کے شوہر کا کردار علی خان  نے ادا کیا ہے، ڈرامے کی چوتھی قسط نشر ہونے کے بعد ہی لوگوں نے اس پر شور مچایا تھا اور اس پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

لوگوں کی جانب سے ڈرامے پر تنقید کے بعد حدیقہ کیانی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ ڈرامے کی کہانی موٹروے ریپ کیس کی نہیں ہے، اداکارہ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے اس ڈرامہ میں کام کرنے سے قبل ڈرامے کی ٹیم سے بار بار پوچھا کہ اس کی کہانی موٹروے ریپ کیس واقعے کی تو نہیں؟ جس پر انہیں نفی میں جواب دیا گیا۔

حدیقہ کیانی نے لکھا تھا کہ وہ کبھی ایسے کسی منصوبے کا حصہ نہیں بن سکتیں جس کے ذریعے کسی انسان کو تکلیف پہنچ رہی ہو، انہوں  نے لکھا کہ  حادثہ  کی کہانی بار بار پڑھنے اور ٹیم سے سوالات کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ڈرامے کی کہانی موٹروے ریپ کیس واقعے کی نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے