(لاہور نیوز) مہنگائی نے متوسط طبقے کی کمر توڑ دی۔ دیہاڑی دار طبقے کے لئے ایک وقت کی روٹی کے بھی لالے پڑ گئے۔
عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا نہ مل سکا۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں قوت خرید سے باہر ہو گئیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 12 سبزیوں کے دام بڑھا دیئے گئے۔
ٹماٹر 10 روپے مہنگے ہو کر 90 روپے کلو ہو گئے، درجہ اول ٹماٹر 120 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ میتھی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ، 290 کے بجائے 450 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔ بینگن 10 روپے مہنگے ہو کر 90 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں 120 روپے فی کلو تک بیچے جا رہے ہیں۔ بھنڈی 15، پالک، پھول گوبھی، اروی، شلجم، گھیا توری 10، کریلے 5 روپے فی کلو مہنگے ہوئے۔ پھلوں میں سیب اور آم 300 روپے کلو، کیلے 200 روپے فی درجن تک فروخت کئے جا رہے ہیں۔
شہری بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہیں، کہتے ہیں سمجھ نہیں آتا بچوں کا پیٹ پالیں یا انہیں پڑھائیں۔ ہر طرف تو مہنگائی ہے، مزدوروں کے لئے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
مرغی کا گوشت 8 روپے اضافے کے بعد 560 روپے فی کلو ہو گیا جبکہ فارمی انڈے 320 روپے فی درجن تک بیچے جا رہے ہیں۔