اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بجلی کے بل: رمیزراجہ نے اپنے بالوں پر بنی میم شیئر کردی

30 Aug 2023
30 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان میں ان دنوں مہنگی بجلی اور روز بروز بڑھتے ہوئے بل کا مسئلہ سرفہرست ہے، شہری سڑکوں پرآ کر احتجاج کر رہے ہیں اوراس حوالے سے سوشل میڈیا پر تنقید کے ساتھ طنز و مزاح کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر آج کل ایک میم وائرل ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کرکٹ کمنٹیٹر رمیزراجہ کے بالوں کے سٹائل اور بجلی کے مہنگے بلوں کو موضوع  بنایا گیا ہے۔

وائرل میم میں رمیز راجہ کی دو تصاویر ہیں، ایک میں ان کے بال سلجھے ہوئے ہیں اور اس تصویرکو سولر انرجی استمعال کرنے والے صارفین سے تشبیہ دی گئی ہے جو کہ بجلی کے کم بلوں کی وجہ سے خوش حال نظر آرہے ہیں۔

دوسری تصویر میں رمیز راجہ کے بال بظاہر الجھے ہوئے ہیں اور ان کی حالت کو پاکستان میں واپڈا کی بجلی استعمال کرنے والوں سے تشبیہ دی گئی ہے جو کہ بجلی کے زیادہ بلوں سے پریشان ہیں۔

اس میم سے خود رمیز راجہ بھی لطف اندوز ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے ایکس پر اسے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اچھی حس مزاح کے ساتھ زندگی بہت آسان ہوجاتی ہے۔

 

 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے