(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں قید پی ٹی آئی چیئرمین کی سزا معطلی کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطلی سے متعلق 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔
عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو ٹرائل کورٹ کیجانب سے سنائی گئی 3 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا معطل کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل، رہائی کا حکم
تحریری فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا مزید کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ پر سزا کا فیصلہ سنایا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، آج عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔