اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

احتساب عدالت، پرویز الہٰی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

29 Aug 2023
29 Aug 2023

(لاہور نیوز) احتساب عدالت نے سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ گھپلوں اور کک بیکس کیس میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

چودھری پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر احتساب عدالت پیش کیا گیا، چودھری پرویز الہی کی پیشی کے وقت احتساب عدالت اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، نیب کی جانب سے چودھری پرویز الہٰی کے مزید 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے پرویز الہٰی کو روسٹرم پر بلا لیا۔

اس موقع پر جج نے کہا کہ آپ کو کھڑے ہونے میں مسئلہ تو نہیں جس پر پرویز الہٰی کے وکیل نے کہا کہ کھڑے ہونے میں انہیں مسئلہ ہے، اس پر جج نے کہا کہ آپ بے شک بیٹھ جائیں۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ مجھے کچھ گزارشات کرنی ہیں، پھر بیٹھ جاؤں گا، میں گھر پر تھراپی کراتا تھا، وہ بند کردی گئی ہے اور فیملی سے ملاقات بھی بند کردی گئی ہے، بلڈ ٹیسٹ اور آنکھوں کا ٹیسٹ بھی ضروری ہے، استدعا ہے آپ اس پر حکم جاری کریں، اللّٰہ تعالیٰ کے بعد آپ کی عدالت ہے۔

عدالت میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ پرویز الہٰی نے ان 15 دن میں تفتیش میں تعاون نہیں کیا، شاید یہ سوچ رہے تھے کہ یہ معاملہ رک جائے گا، جب یہ وزیراعلیٰ بنے تو انہوں نے 200 اسکیموں کی لسٹ بنائی اور ان اسکیموں کی قواعد سے ہٹ کے منظوری کرائی گئی۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ان منصوبوں میں خورد برد ہوئی اور ان کی کوالٹی بھی ٹھیک نہ تھی، مہر عظمت کے ذریعے ان منصوبوں پر عملدرآمد ہو رہا تھا، اس وقت کے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے بھی یہی بیان دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی کا 3 لوگوں پر اعتبار تھا جو سب کچھ کرتے تھے، ایک مونس الہٰی، دوسرے محمد خان بھٹی اور تیسرے مہر عظمت تھے، مہر عظمت ہمارے وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے پرویز الہٰی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا، کچھ دیر بعد عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کر لی اور چودھری پرویز الہٰی کو 2 ستمبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے