29 Aug 2023
(لاہور نیوز) آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا۔
ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس نے فیصل آباد پولیس کو مطلوب بیرون ملک مفرور اشتہاری قربان علی کو گرفتار کر لیا، پنجاب پولیس نے ملزم کی گرفتاری کی لیے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا، ایئر پورٹ پر ملزم قربان علی کو مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ رواں برس بیرون ملک سے گرفتار ہونے والے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 113 ہوگئی ہے، آئی جی پنجاب نے اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر متعلقہ ٹیم کو شاباش دی اور کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔