29 Aug 2023
(ویب ڈیسک) نواں کوٹ کے علاقے میں گھریلو تنازع پر بھائی نے اینٹوں کے وار کرکے بھائی کو قتل کردیا۔
نواں کوٹ میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمران نے اینٹوں کے وار کرکے عرفان کی جان لی۔
پولیس کے مطابق مقتول عرفان کو چھت پر سوتے ہوئے قتل کیا گیا، ملزم عمران کو گرفتار کرکے واقعہ کے محرکات اور دیگر پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔