اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویزالہٰی نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

29 Aug 2023
29 Aug 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

پرویز الہٰی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں آئی جی پنجاب ، نیب ،ایف آئی اے سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ نیب نےغیرقانونی طورپروارنٹ گرفتاری جاری کرکے گرفتاری ڈالی،نیب نے انکوائری کو بھی انوسٹیگیشن میں غیرقانونی طورپراپ گریڈ کیا، نیب نے کال اپ نوٹس دیا نہ ہی اپنا بیان جمع کرانے کے لیے مہلت دی۔

پرویز الہٰی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہورہائیکورٹ نیب کی جانب سے کی گئی گرفتاری کالعدم قراردے، عدالت  کسی بھی خفیہ مقدمےمیں گرفتاری روکنے کا حکم جاری کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے