اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ 2023ء کا کل سے آغاز، پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں افتتاحی میچ کھیلیں گی

29 Aug 2023
29 Aug 2023

(لاہور نیوز) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا 16 واں ایڈیشن کل سے شروع ہوگا، افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، پاک بھارت ٹاکرا 2 ستمبر کو ہوگا۔

ایشیا کرکٹ کپ 30 اگست سے 17 ستمبر تک پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں شامل 6 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیموں میں جوڑ پڑے گا، گروپ سٹیج میں ہر ٹیم دو میچ کھیلے گی۔

دونوں گروپس کی پہلے دو نمبرز پر آنے والی ٹیمیں ٹاپ فور کیلئے کوالیفائی کر جائیں گی، فائنل ٹاکرا سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا، گروپ سٹیج میں روایتی حریف پاک بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو کینڈی میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان 10 ستمبر کو ٹاپ فور میں بھی ٹاکرا ہونے کا قوی امکان ہے۔

گزشتہ سال بھارت نے گروپ سٹیج میں پاکستان کو ہرایا تھا جبکہ شاہینوں نے ٹاپ فور مرحلے میں بھارتی سورماؤں کو دھول چٹائی تھی، فائنل میں پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ 2022ء کا ٹائٹل سری لنکا نے اپنے نام کیا تھا، پاکستان ایشیا کپ کا تاج 2 بار اپنے سر سجا چکا ہے جبکہ 3 بار رنراپ رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے