29 Aug 2023
(ویب ڈیسک) توشہ خانہ کیس سپریم کورٹ میں آج سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا، تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
3 رکنی بینچ جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف اپیل پر سماعت کرے گا۔
واضح رہے لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص لوگوں کیلئے توشہ خانہ کی اشیاء کی نیلامی کی حکومتی پالیسی کو غیر قانونی قرار دیا تھا، پی ٹی آئی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔