اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت سمیت کسی بھی ٹیم کا پاکستان کیساتھ مقابلہ آسان نہیں ہوگا: وسیم اکرم

28 Aug 2023
28 Aug 2023

(لاہور نیوز) سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ جیت پاکستان کی عادت بن گئی ہے اس ٹیم سے مقابلہ اب بھارت سمیت کسی بھی ٹیم کیلئے آسان نہیں ہوگا۔

دبئی میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ایشیا کپ ایک لمبا ٹورنامنٹ ہے، کوئی ایک میچ نہیں ہے جسے کھیل کر کوئی بھی ٹیم سیمی فائنل میں جاسکتی ہے۔

ایشیا کپ 20 کے بجائے 50 اوور کا میچ ہے لہٰذا اس میچ کیلئے مختلف مائنڈ سیٹ اور مختلف حکمت عملی درکار ہوگی، ان میچز میں ہر ٹیم کے نوجوان بولرز کی کارکردگی 10 اوورز سے معلوم ہوگی کیوں کہ ہر بولر کے پاس اب 4 اوور کے بجائے 10 اوور ہوں گے۔

پاکستان ٹیم کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھاکہ پاکستانی ٹیم اور مینجمنٹ نئے طریقے کار آزما رہی ہے جس کے تحت ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نئے کھلاڑیوں حتیٰ کہ نئے کپتان کو بھی آزمایا گیا، اس ٹیم کا مقابلہ کرنا بھارت سمیت کسی بھی ٹیم کیلئے آسان نہیں ہوگا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان اور بھارت دو اہم ٹیمیں ہیں جن کیلئے دنیا بھر سے شائقین کی سپورٹ ہے، دنیا بھر کی نظریں ان دونوں ٹیموں پر ہیں لیکن اس سب کے باوجود آپ دوسری ٹیموں کو نظر انداز نہیں کرسکتے کیوں کہ پچھلی مرتبہ سری لنکا ایشیا کپ جیت گیا تھا اور پاکستان بھارت سمیت باقی ٹیمیں بھی ایشیا کپ کھیلنے آئی ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے