تجارت
پاور ڈویژن کی نالائقی، بجلی چوری کی روک تھام میں ناکام، خزانے کو 520 ارب 30 کروڑ کا نقصان
28 Aug 2023
28 Aug 2023
(لاہور نیوز) پاور ڈویژن نے نالائقی کی انتہا کر دی، بجلی چوری کی روک تھام میں بری طرح ناکام رہا جس سے خزانے کو 520 ارب 30 کروڑ کا نقصان ہوا۔
بجلی چوری بھی بھاری بلوں کی ایک وجہ بن گئی، چوری شدہ بجلی کا بوجھ بھی عوام پر ڈالا جارہا ہے، مالی سال 22-2021 میں بجلی چوری اور نقصانات کی مد میں قومی خزانے کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔
دستاویزات کے مطابق مالی سال 22-2021 میں مجموعی طور پر 520 ارب 30 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، 22 ارب یونٹس بجلی چوری ہوئی، 130 ارب یونٹ خریدے گئے، 107 ارب یونٹس بجلی فروخت کی گئی۔
دستاویز کے مطابق مالی سال 22-2021 میں لاسزز کا ٹارگٹ 13 فیصد تھا، 17.13 فیصد لاسز رہے۔