28 Aug 2023
(ویب ڈیسک) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اپنی پروازیں جاری رکھنے کیلیے مزید 23 ارب روپے مانگ لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی مینجمنٹ نے نگران وزیرخزانہ شمشماد اختر سے ملاقات کی اور ان سے23 ارب روپے فنانسنگ کی درخواست کی لیکن بیل آؤٹ پیکج کی بات فوری طور پر آگے نہیں بڑھ سکی۔
واضح رہےکہ پی آئی اے ملک کی سب سے بڑے خسارے میں چلنے والی کمپنی ہے، ہر آنے والی حکومت ایئرلائن کو چلانے کیلیے قومی بجٹ سے پیسے دیتی آئی ہے۔
حالیہ اجلاس میں بھی پی آئی اے مینجمنٹ نے وزیرخزانہ کو بتایا کہ ایئرلائن کو چلانے کیلیے 23 ارب روپے کی فنانسنگ چاہیئے تاہم انہیں وزارت خزانہ کی طرف سے بتایا گیا کہ سالانہ ساورن گارنٹیز کی حد کے بدلے میں بینکوں سے 13 ارب روپے کے فنڈز کا انتظام کیا جائے۔