28 Aug 2023
(لاہور نیوز) ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں ارشد ندیم کے سلور میڈل جیتنے پر پنجاب حکومت کا رد عمل سامنے آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ زخمی ہونے اور محدود وسائل کے باوجود ارشد ندیم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ کتنا بڑا سپر سٹار ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں وہاب ریاض نے مزید کہا ہے کہ عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پہلا تمغہ جیتنے پر پاکستان کو ارشد ندیم پر بہت فخر ہے اور یہ اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے،جہاں ہم نے فائنل کیلئے خصوصی طور پر سکرین لگانے کا اہتمام کیا تھا۔