28 Aug 2023
(لاہور نیوز) کسٹمز انٹیلی جنس نے بابو صابو کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاع پر بابو صابو میں کارروائی کے دوران کراچی سے گوجرانوالہ جانے والے کنٹینر کو پکڑ لیا، کنٹینر میں لاکھوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سامان میں سمگل شدہ کپڑا، بیرنگ، ایرانی سفید دانہ سمیت دیگر چیزیں موجود تھیں، ایڈیشنل کلکٹر رضوان بشیر کی ہدایت پر کسٹمز ٹیم نے کارروائی کے بعد تمام سامان ضبط کر کے ویئر ہاؤس منتقل کر دیا ہے۔