28 Aug 2023
(لاہور نیوز) نو مئی واقعات میں گرفتار خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے والا لاہور ہائیکورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید خان اور جسٹس سلطان تنویر پر مشتمل بنچ نے خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت 9 مئی واقعات میں گرفتار خواتین کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنا تھی، دورکنی بنچ کی عدم دستیابی کے باعث خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانتوں پر سماعت نہ ہوسکی۔
عدالت عالیہ نے خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سماعت دیگر کی درخواست ضمانتوں پر کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔