27 Aug 2023
(لاہور نیوز) شہر لاہور کے زندہ دل لوگ مہنگائی سے دل گرفتہ ہو چکے ہیں۔ معاشرے کا ہر طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس چکا ہے۔
مہنگائی نے ہر شعبہ ہائے زندگی سے متعلقہ شخص کو لپیٹ میں لے لیا۔ غریب اور متوسط طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گیا۔ پٹرول کی اونچی اڑان، بجلی کے ہوشربا بل سب عوام کے دل ہلا رہے ہیں۔ میکلوڈ روڈ پر ورکشاپس پر آنے والے شہری بھی مہنگائی سے پھٹ پڑے۔
عوام کا کہنا ہے کہ حکومتیں مہنگائی کا سارا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے مگر اپنی اور افسر شاہی کی مراعات اور شہ خرچیوں پر کوئی نظر نہیں کر رہا۔