اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف اداکارہ خالدہ ریاست کو دنیا سے رخصت ہوئے 28 برس بیت گئے

26 Aug 2023
26 Aug 2023

(لاہور نیوز) منفرد انداز، جاندار اداکاری، معروف اداکارہ خالدہ ریاست کو دنیا سے رخصت ہوئے 28 برس بیت گئے۔

اداکارہ خالدہ ریاست نے اپنے منفرد انداز سے جو بھی کردار نبھایا اسے حقیقت کا روپ دیا۔ ان کے ڈرامہ سیریل بندش اور نامدار کے کردار کو آج بھی لوگ بے حد پسند کرتے ہیں۔ ستر کی دہائی کے اس دور میں آرٹ اور فن پروان چڑھ رہا تھا جس میں خالدہ ریاست جیسی اداکارہ نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مشہور ڈراموں میں خالدہ ریاست کے نبھائے گئے کرداروں کو آج بھی فراموش نہیں کیا جا سکا ، جن میں پڑوسی، کھویا ہوا آدمی ، لازوال ، مانی ، دو کنارے، ایک محبت سو افسانے ڈراموں کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ یہ دور پاکستان ٹیلی ویژن کا سنہرا دور کہلاتا تھا۔

خالدہ ریاست نے اپنے عہد کے بڑے مصنفوں، ڈائریکٹرز اور فنکاروں کے ساتھ کام کیا ۔ وہ 26 اگست 1996 کو کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر خالق حقیقی سے جا ملیں۔

خالدہ ریاست کو ہم سے بچھڑے 28 برس بیت گئے لیکن آج بھی اپنے فن کی وجہ سے ناظرین انہیں نہیں بھول سکے ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے