اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شہروز سبزواری کی سالگرہ، صدف کا محبت بھرا پیغام

26 Aug 2023
26 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی جان شہروز سبزواری نے گزشتہ روز اپنی 38 ویں سالگرہ منا لی۔

شہروز سبزواری کی دوسری اہلیہ و اداکارہ اور ماڈل صدف کنول نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں شہروز کے ہمراہ چند تصاویر جاری کیں جس میں اس جوڑے کو ایک دوسرے کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

پوسٹ کے ساتھ صدف نے شوہر کے بارے میں اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پیغام جاری کیا جس میں اداکارہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جب بات ان کی زندگی میں اہمیت کو بیان کرنے کی ہو تو الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔

مزید انہوں نے اپنے شوہر کا انکی زندگی کو اپنی محبت سے مکمل کرنے اور حسین بنانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

کمنٹ سیکشن میں اداکار شہروز نے بھی اپنی اہلیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’میری زندگی میں روشنی کی کرن، میں بھی آپ سے بے حد محبت کرتا ہوں۔’

یاد رہے کہ صدف کنول اور شہروز سبزواری 31 مئی 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کی شادی کو اب تین سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔

علاوہ ازیں انکی ایک ننھی پری "زہرہ" بھی ہیں، جبکہ شہروز کی سابقہ ​​بیوی سائرہ یوسف کے ساتھ بھی شہروز سبزواری کی ایک بیٹی "نورے" ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے