اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ سے قبل پاکستانی ’’سپیڈ سٹارز‘‘ نے دنیا پر دھاک بٹھا دی

26 Aug 2023
26 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی ’’سپیڈ سٹارز‘‘ نے دنیا پر دھاک بٹھا دی جب کہ ورلڈکپ 2019 کے بعد ایوریج اور سٹرائیک ریٹ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

2019 میں انگلینڈ میں منعقدہ ورلڈ کپ کے بعد سے پاکستانی فاسٹ بولرز نے دنیا بھر میں دھوم مچائی ہوئی ہے، 4 برس کے دوران انھوں نے سب سے زیادہ بہتر اوسط اور اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ وکٹیں اڑائیں۔

پاکستان نے اس عرصے میں افغانستان کیخلاف دوسرے ون ڈے تک اس طرز میں30 میچز کھیلے، جس میں صرف پیسرز نے 166 وکٹیں حاصل کیں، اس دوران ایوریج 27 اور سٹرائیک ریٹ 29.38 رہا۔

دوسرے نمبر پر بنگلہ دیشی ٹیم نے اس دوران 45 ایک روزہ میچز کھیلے اور پیسرز نے 189 وکٹیں لیں، ان کی اوسط 28.33 اور اسٹرائیک ریٹ 31.55 رہا، نیوزی لینڈ کے پیسرز نے 36 میچز میں 195 وکٹیں تو اڑائیں مگر اوسط 30.04 اور سٹرائیک ریٹ 33.48 رہا۔

اس معاملے میں بھارتی فاسٹ بولرز چوتھے نمبر پر ہیں جنھوں نے 57 میچز میں 258 وکٹیں 30.44 کی اوسط اور 31.76 کے سٹرائیک ریٹ سے لیں، آسٹریلوی فاسٹ بولرز کی 36 میچز میں165 وکٹوں کے دوران اوسط 30.61 اور سٹرائیک ریٹ 36.10 رہا۔ انگلینڈ کے پیسرز نے 36 میچز میں 178 وکٹیں لیں، اس دوران ایوریج 31.88 اور سٹرائیک ریٹ 35.05 رہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے