اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیزہ بازی ورلڈ کپ: دوسرے روز پاکستان نے تاریخ رقم کردی

25 Aug 2023
25 Aug 2023

(لاہور نیوز) نیزہ بازی ورلڈ کپ کے دوسرے روز پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور اور برانز میڈل اپنے نام کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

ورلڈ کپ کے دوسرے روزٹینٹ پیگنگ سوورڈ کے مقابلے کی ٹیم کیٹیگری میں پاکستان نے سلور اور انفرادی کیٹیگری میں پاکستانی کھلاڑی وجاہت اللہ نے برانز میڈل اپنے نام کیے۔نیزہ بازی ورلڈ کپ کے دوسرے روز سوورڈ کیٹیگری کے مقابلے میں رائیڈرز نے سات مختلف مراحل میں مجموعی طور پر 7 رنز میں حصہ لیا۔

پہلے مرحلے میں انفرادی رنز ہوئیں جن  میں چار رکنی ٹیم کے ہر رائیڈر نے انفرادی رن کرتے ہوئے 2، 2 مرتبہ ہدف کو تلوار کی نوک سے اٹھانے کی کوششیں کی، پہلے مرحلے میں ہی پاکستان نے 36 پوائنٹس لے کر برتری حاصل کرلی۔

دوسرے مرحلے میں 2، 2 کی جوڑی کی صورت میں 2 پیئر رنز ہوئیں اور اس میں بھی پاکستان آگے رہا، پھر چاروں گھڑ سوار ایک ساتھ میدان میں اترے اور ٹیم راؤنڈ کی 3 رنز میں حصہ لیا۔ٹیم راؤنڈ کے 2 رنز تک پاکستان کو سعودی عرب پر برتری حاصل تھی تاہم تیسری رن میں پاکستان کے تصور اور عرفان محمود نے ٹارگیٹ کو مس کردیا۔

تلوار کی انفرادی پلیئرز کیٹیگری میں پاکستان کے وجاہت اللہ کو 40 پوائنٹس حاصل کرنے پر برانز میڈل سے نوازا گیا، چیمپئن شپ کے مجموعی پوائنٹس ٹیبل پر سعودی عرب 292.5 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ پاکستان 276 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے