25 Aug 2023
(لاہور نیوز ) پنجاب میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں اضافہ ہونے لگا ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 44 مریض سامنے آگئے۔
سیکرٹری صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ 22 کیسز لاہور میں سامنے آئے،راولپنڈی میں 7، ملتان اور گوجرانوالہ میں،تین تین، اٹک اور اوکاڑہ میں دو ، دو ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ، قصور، وہاڑی، مظفرگڑھ، سرگودھا میں ڈینگی کا ایک ایک مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 85 مریض زیر علاج ہیں۔