اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹینٹ پیگنگ ورلڈکپ : پہلے روز پاکستان نے برانز میڈل حاصل کرلیا

25 Aug 2023
25 Aug 2023

(ویب ڈیسک) جنوبی افریقا میں ہونے والے ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کے پہلے روز پاکستان کے ناصر عباس نے برانز میڈل حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقا کے شہر جارج میں ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ 2023 کے پہلے روز لانس کیٹیگری کی مجموعی طور پر 7 رنز ہوئیں جس میں انفرادی اور پیئر کی 2، 2 جبکہ ٹیم کی 3 رنز ہوئیں۔

پہلے روز کے مقابلوں کے اختتام پر لانس کے انفرادی پلیئرز میں پاکستان کے ناصر عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور برانز میڈل اپنے نام کیا جبکہ گولڈ اور سلور میڈل سعودی عرب کے گھڑ سواروں کے نام رہے۔

ناصر عباس نے انفرادی، پیئر اور ٹیم کی ہر رن میں مہارت سے اپنے ہدف میں نیزہ مارا اور اس کو لائن کے پار لے آئے اور مکمل 42 پوائنٹس حاصل کئے، سعودی عرب کے دونوں گھڑ سوار کے بھی 42 پوائنٹس تھے مگر سپیڈ کی بنیاد پر دونوں کو ناصر پر سبقت مل گئی۔

پہلے روز کے مقابلوں کے بعد ٹیم کے مجموعی پوائنٹس میں اردن پہلی، سعودی عرب دوسری اور مصر تیسری پوزیشن پر ہے، پاکستان کی پوزیشن پانچویں رہی۔

پاکستان نے مجموعی طور پر 144 پوائنٹس حاصل کیے، پاکستان ٹاپ تھری میں آنے کی پوزیشن میں تھا لیکن ایک موقع پر وجاہت اللہ نے ٹیم رن میں اپنا ہدف مس کردیا جس وجہ سے پاکستان 6 پوائنٹس پیچھے رہ گیا، وجاہت اور تصور نے انفرادی رن میں بھی غلطیاں کردی تھیں ورنہ پاکستان کی پوزیشن کافی بہتر ہوسکتی تھی۔

ایونٹ کے دوسرے روز تلوار (sword) کے 7 رنز ہوں گے جس کے بعد تیسرے روز رنگ اینڈ پیگ کے 6 رنز ہوں گے جن میں ر نگ اینڈ پیگ، لیمن اینڈ پیگ اور ریلے کے 2،2 رنز شامل ہیں۔

ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ میں تین روز مختلف کیٹیگریز کی مجموعی 20 رنز کے بعد ورلڈ چیمپئن ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے