اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین نے مصنوعی مٹھاس سے قلبی صحت پرمنفی اثرات کی تصدیق کردی

24 Aug 2023
24 Aug 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے مصنوعی مٹھاس کے استعمال سے قلبی صحت پر مرتب ہونیوالے منفی اثرات کی تصدیق کر دی گئی ۔

ماہرین کی جاری کردہ تحقیق  میں بتایا گیا ہے کہ قلبی صحت پر نقصان دہ اثرات مرتب کرنے کے ساتھ مصنوعی مٹھاس بڑھتے وزن کو قابو کرنے میں بھی مؤثر نہیں ہوتی۔مصنوعی مٹھاس کے ہماری صحت پر مثبت اثرات ہونے کے بجائے ہمارے کارڈیو میٹابولک نظام (قلبی اور تحول)پر منفی اثرات ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مقالے میں مصنوعی مٹھاس کی کھپت اور ان کے موٹاپے کے پنپنے پر منفی اثرات سمیت متعدد کارڈیو میٹابولک خطرات (ہائپر ٹینشن، ڈِسلی پیڈیمیا اور ذیا بیطس) پر تحقیق کی گئی۔گلوبلائزیشن اور الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کی کھپت میں اضافے نے مصنوعی مٹھاس جیسے اجزاء کے صحت پر اثرات کے متعلق معلومات کی ضرورت بڑھا دی ہے۔ اس ریویو کا مقصد کارڈیو میٹابولک اور کارڈیو ویسکیولر امراض لاحق ہونے میں ان اجزاء کا کردار اور اثرات کا جائزہ لینا تھا۔

مصنوعی مٹھاس اینڈوکرین نظام میں واضح خلل ڈالتی ہے جس کی وجہ سے ہمارا تحولی نظام غیر معمولی عمل کرنے لگتا ہے۔ ریویو میں بتایا گیا ہے کہ مصنوعی مٹھاس کی کھپت ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات میں 18 سے 24 فی صد تک جبکہ میٹابولک سنڈروم میں 44 فی صد تک اضافہ کر دیتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے