اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے بھی پاکستانی بولرز کی تعریفیں کرنے لگے

24 Aug 2023
24 Aug 2023

(ویب ڈیسک) بھارت کے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ورلڈکپ سے قبل پاکستانی فاسٹ بولرز کے اٹیک کو دیکھتے ہوئے دنیا کی بڑی ٹیموں کو وارننگ دیدی۔

افغانستان کے خلاف پاکستانی پیسرز کی جارحانہ بالنگ کو دیکھتے ہوئے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے تبصرہ کیا کہ کرکٹ بورڈ میں متواتر تبدیلیوں کے باوجود پاکستان کا پیس اٹیک دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ٹکر دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، افغان ٹیم کے خلاف پاکستانی فاسٹ بولنگ اٹیک نے دنیا کی بڑی ٹیموں کو خبردار کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وارننگ دی کہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو کھیلتے ہوئے بلےبازوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

ہرشا بھوگلے نے بورڈ میں انتظامی اتار چڑھاؤ کے باوجود عالمی معیار کے تیز رفتار کھلاڑی پیدا کرنے پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 2019 کے آئی سی سی ورلڈکپ کے اختتام کے بعد سے پیش اٹیک نے 27.00 کی شاندار اوسط کا مظاہرہ کیا ہے، یہ اعداد و شمار 2023 ورلڈکپ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں سب سے بہتر ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے