اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ممکنہ تبدیلی کی خبریں: ذکاء اشرف پی سی بی آفس نہ آئے

24 Aug 2023
24 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف سری لنکا سے وطن واپس پہنچ گئے تاہم آج پی سی بی کے دفتر نہیں آئے۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کے وزیراعظم کو خط کے بعد ان کی ممکنہ تبدیلی کی خبریں گرم ہیں۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف لنکا پریمیئر لیگ کا فائنل دیکھنے سری لنکا گئے تھے جہاں انہوں نے قومی کرکٹرز سے ملاقات بھی کی تاہم ذکاء اشرف سری لنکا سے وطن لوٹ آئے ہیں لیکن بدھ کو پی سی بی آفس نہیں آئے۔

واضح رہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے سیاسی بنیاد پر تعینات عہدیداروں کی برطرفی کے احکامات کے بعد وزیر اعظم ہاؤس کو لکھے گئے خط کے بعد پی سی بی میں ممکنہ تبدیلیوں کی بازگشت ہے۔

گزشتہ روز آئی پی سی منسٹری کا خط منظر عام پر آنے کے بعد ذکاء اشرف کا پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مبینہ استعفیٰ بھی سامنے آیا ہے جس پر 19 جون کی تاریخ درج ہے۔

یاد رہے کہ ذکاء اشرف کو سبکدوش ہونے والے وزیراعظم نے 20 جون کو بطور پیٹرن نمائندہ پی سی بی کے بی او جی میں نامزد کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے