اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مزاحیہ اداکار جمشید انصاری کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے

24 Aug 2023
24 Aug 2023

(لاہور نیوز) ٹیلی ویژن اور فلم کے مزاحیہ اداکار جمشید انصاری کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے ہیں۔

اداکار جمشید انصاری 31 دسمبر 1942ء کو بھارت میں پیدا ہوئے، گرایجویشن کے بعد جمشید انصاری لندن میں بی بی سی سے منسلک رہے، لندن میں قیام کے دوران انہوں نے شوکت تھانوی کے لکھے ہوئے ڈرامے ’ سنتا نہیں ہوں بات‘ پیش کیا۔

جمشید انصاری نے 1968 میں پاکستان واپس آکر پاکستان ٹیلی ویژن میں کام کیا اور ریڈیو سے بھی منسلک رہے، انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز ڈراما ’جھروکے‘ سے کیا، جس کے بعد عوام نے انہیں خوب سراہا، ان کے شہرہ آفاق ڈراموں میں گھوڑا گھاس کھاتا ہے، کرن کہانی، ان کہی، تنہائیاں، زیر زبر پیش اور شوشہ شامل ہیں۔

جمشید انصاری کو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر نیشنل ایوارڈ بھی دیا گیا، لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے جمشید انصاری 24 اگست 2005 کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے لیکن ان کا مزاحیہ انداز اور چٹکلے آج بھی زبان زد عام ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے