اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور سمیت صوبے بھر کے چڑیا گھروں سے متعلق تشویشناک خبر سامنے آگئی

23 Aug 2023
23 Aug 2023

(ویب ڈیسک)لاہور سمیت صوبے بھر کے چڑیا گھروں میں ویٹرنری ڈاکٹروں کا بحران پیدا ہونے لگا ہے۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ چند برسوں میں صرف لاہور کے  چڑیا گھر سے متعدد ویٹرنری ڈاکٹر بیرون ملک جا چکے ہیں،اس وقت پنجاب وائلڈ لائف کو ویٹرنری ڈاکٹروں کی شدید کمی کا سامنا ہے، لاہور چڑیا گھر، لاہور سفاری زو اور وائلڈ لائف پارک جلو میں جانوروں اور پرندوں کی دیکھ بھال کے لیے صرف ایک ویٹرنری ڈاکٹر ہے۔

پنجاب وائلڈلائف کے چڑیا گھر اور وائلڈ لائف پارک ویٹرنری ڈاکٹروں کے لیے تجربہ گاہ بنے ہوئے ہیں۔ ویٹرنری ڈاکٹر چڑیا گھروں میں چند سال پریکٹس کرتے اور پھر تجربہ حاصل کرکے بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن (ڈی وی ایم) کے دوران ڈاکٹروں کو جنگلی حیات خاص طور پر شیروں، ٹائیگر، ہاتھی، زرافہ اور گینڈے کے علاج اور دیکھ بھال کی کوئی پریکٹس نہیں کروائی جاتی ، ڈاکٹر جب کسی چڑیا گھر اور وائلڈ لائف پارک میں تعینات ہوتے ہیں تو وہاں نوکری کے ساتھ جنگلی جانوروں کا علاج کرنا سیکھتے ہیں اور جب انہیں چند سال کا تجربہ ہوجاتا ہے تو وہ بہتر مستقبل کے لیے بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔

پنجاب وائلڈ لائف میں اس وقت ریگولر ویٹرنری ڈاکٹروں کی 14 سیٹیں ہیں جو آدھی سے زیادہ خالی ہیں۔ پنجاب کے سب سے قدیم اور اہم لاہور زو کی دونوں ویٹرنری ڈاکٹر یکے بعد دیگر چھٹی لیکر بیرون ملک چلی گئی ہیں، وائلڈلائف پارک جلو میں تعینات خاتون ڈاکٹر نے بھی ایم فل کرنے کے لیے چھٹی لے رکھی ہے جبکہ دوسرے ویٹرنری ڈاکٹر طویل عرصہ سے ڈیوٹی سے غیرحاضر ہیں۔ سفاری زو میں تعینات سینئر ڈاکٹر رضوان کو اس وقت لاہور چڑیا گھر، جلو اور سفاری میں جانوروں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے