اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

'بڈھا نہیں ہوا ابھی میں'، شاداب کا ایک بار پھر بابراعظم کے نام پیغام

23 Aug 2023
23 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار کیچ پکڑنے کے بعد بظاہر ایک بار پھر کپتان بابراعظم کے نام دلچسپ پیغام جاری کیا ہے۔

منگل کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی کپتان کا یہ فیصلہ راس نہ آیا اور پوری ٹیم47 اوور میں 201 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان بلے باز پاکستانی بولرز کے سامنے نہ ٹھہر سکے اور ان کی وکٹیں پتوں کی طرح بکھرگئیں۔افغانستان کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 59 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 9 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ نسیم شاہ اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

افغانستان کی بیٹنگ کے دوران اننگز کے چوتھے اوور میں نسیم شاہ کی گیند پر شاداب نے افغان بیٹر حشمت اللہ کا ایک شاندار کیچ پکڑا۔ جس کی تعریفیں سوشل میڈیا پر بھی کی جارہی ہیں۔

تاہم میچ جیتنے کے بعد شاداب خان نے ٹوئٹر (ایکس)  پر کیچ کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بظاہر کپتان بابراعظم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ' بڈھا نہیں ہوا ابھی میں'۔

شاداب نے یہ بیان کیوں جاری کیا؟

دراصل مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک موقع پر جب شاداب خان سے رن آؤٹ چھوٹ گیا تھا تو کپتان بابر اعظم نے شاداب کو ’بڈھا‘ کہا تھا۔

تاہم 2021 میں ہی بنگلادیش کے خلاف 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں شاداب خان نے اپنی ہی بولنگ پر شاندار کیچ  پکڑکے کپتان بابر اعظم کے نام دلچسپ پیغام لکھا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نائب کپتان شاداب خان نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی تصویر شیئر کی تھی اور بابراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 'میں ابھی بڈھا نہیں ہوا'۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا میچ 24 اگست کو جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

افغانستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں 0-3 سے فتح ٹیم پاکستان کو پھر سے ایک روزہ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم بنادے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے