22 Aug 2023
(لاہور نیوز) ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ ایونٹ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نے 138 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، پاکستان کی طرف سے ریاست خان 60 رنزبنا کر نمایاں رہے، بدر منیر نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 137 رنز بنائے، پاکستان کی طرف سے بدر منیر اور مطیع اللہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔