اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پہلا ون ڈے: پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دے دیا

22 Aug 2023
22 Aug 2023

(لاہور نیوز) پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان کی پوری ٹیم 48 ویں اوور کی پہلی گیند پرہی 201 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، امام الحق 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں ہونیوالی پاک افغان ون ڈے سریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم میچ شروع ہوتے ہیں پاکستان کو زبردست جھٹکا لگا، فخر زمان نے ابھی 4 ہی گیندوں کا سامنا کیا تھا کہ 2 سکور بنا کر فضل حق فاروقی کی گیند کا شکار ہوگئے۔

کپتان بابر اعظم کریز پر آئے تو وہ بھی زیادہ دیر ٹک نہ سکے اور محض 3 گیندوں کا سامنا کر کے بغیر کوئی رنز بنائے ہی آؤٹ ہو گئے۔کپتان بابر اعظم کے بعد وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹیم کے مجموعی سکور میں تھوڑا اضافہ کیا، تاہم وہ بھی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، محمد رضوان 22 گیندوں پر 21 رنز بنا کر چلتے بنے،شاداب خان نے 39 اور افتخار احمد نے 30 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمن نے 4 جبکہ محمد نبی اور راشد خان نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں، فضل حق فاروقی اور رحمت شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے