اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توہین کیس، الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف حتمی فیصلے سے روکدیا گیا

22 Aug 2023
22 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں حتمی فیصلے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کی جاری توہین کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس وحید خان نے چیئر مین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو چیئرمن پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کیس کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کردیے۔

عدالت کیجانب سے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی کارروائی جاری رکھے مگر حتمی فیصلہ نہ کرے، عدالت نے درخواست کو فل بینچ کے روبرو پیش کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسی نوعیت کی دیگر درخواستیں فل بینچ میں زیر سماعت ہیں  لہذا یہ معاملہ بھی فل بینچ کے سامنے رکھا جائے۔

واضح رہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی کیجانب سے بیرسٹر سمیر کھوسہ عدالت پیش ہوئے، چیئر مین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا 20 جون کا حکم نامہ چیلنج کیا ہے۔

درخواستگزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 10 کے تحت الیکشن کمیشن بھی ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کی طرح توہین عدالت کے اختیارات استعمال کررہا ہے، الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10 آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں مزید کہا کہ توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے پاس ہے، توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

درخواستگزار کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی کہ عدالت چیئرمن پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کالعدم قرار دے، عدالت الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10 غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے