اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مریم نواز کو شوگر ملز کیس میں سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

22 Aug 2023
22 Aug 2023

(ویب ڈیسک) چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کو شوگر ملز کیس میں سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست پر سماعت کی۔

قومی احتساب بیور (نیب) نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی، سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ نیب کی جانب سے تحریری بیان عدالت میں جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ نیب ترامیم کے بعد اس کیس پر دائرہ اختیار باقی نہیں رہا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی جاتی ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ خارج کے بجائے آرڈر شیٹ میں نمٹا دی گئی لکھا جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں یہ آپ کو اچھا لگے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے